گوجرانوالہ : ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگالی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جناح اسٹیڈیم میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جوکمشنر گوجرانوالہ،آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کی سربراہی میں لگائی گئی۔ جس کا مقصد عوام کے مسائل کو سننا اور ان کا فوری ازالہ کرنا تھا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں پہنچ کر اپنی شکایات اور مسائل کو بیان کیا جن کے حل کیلئے فوری طور پر متعلقہ ملازمین کو احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر افسران بالا کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کو نا صرف آج بلکہ آنے والے دنوں میں بھی اس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں