گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات برائے سال 19-2018 میں 15 ایگزیکٹو سیٹوں پر ون یونٹی فاؤنڈر گروپ نے ون یونٹی گروپ کو عبرتناک شکست دیتے ہوئے کلین سویپ کرلیاجس کے بعد 15سال سے گوجرانوالہ چیمبر پر برسراقتدارون یونٹی گروپ کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا۔ دوروز قبل کارپوریٹ کلاس کی تمام آٹھ ایگزیکٹو سیٹوں پر ون یونٹی فاؤنڈر گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روزایسوسی ایٹ کلاس کی سات ایگزیکٹوسیٹوں پر بھی ون یونٹی فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا۔واضح رہے کہ اخلاق بٹ کی سرپرستی میں انتخابات میں حصہ لینے والے ون یونٹ گروپ کو مسلم لیگ ن جبکہ ملک ظہیر احمد کی سرپرستی میں کامیابی حاصل کرنے والے ون یونٹی فاؤنڈر گروپ کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ الیکشن جیتنے والے گروپ کے ممبرز نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑےڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ون یونٹی فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین ملک ظہیر احمدکا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے تمام مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments