دریائے چناب میں فلڈ وراننگ جاری کر دی گئی ،چابیس گھنٹے اہم ہیں،انتظامیہ اور ملازمین ہائی الرٹ
نمائندہ جی نیوز سکندر اعظم۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایریگیشن ڈپارٹمنٹ اور فلڈ کنڑول اتھارٹی کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وزیر آباد میں دریائے چناب سمیت ہیڈ خانکی کے مقام پر فلڈ کا خدشہ ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ہائی فلڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے ، اس سلسلہ میں ایریگیشن اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی چھٹیا ں منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کی ہدایات جار کر دی گئیں ہیں، دوسری طرف ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے ممکنہ فلڈ سے نپٹنے کے لیے تمام ہنگامی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں