شجر کاری مہم کمشنر گوجرانوالہ کی سربراہی میں تعلیمی اداروں میں بھی زور و شور سے جاری

وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام میک پاکستان گرین کے تحت جاری شجر کاری مہم گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں بھی زور و شور سے جاری ہے۔ کمشنر اسداللہ فیض، ڈپٹی کمشنر شعیب طارق وڑائچ اور ڈاکٹر رابعہ ریاست نےپروفیسر شہزاد رفیق اور پرنسپل محمد سلمان کے ہمراہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں پودا لگایا۔

اس موقع پر کمشنر اسد اللہ فیض کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں اس سال 33 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو کروڑوں پودے لگائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباوطالبات اس مہم کو اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں تک پہنچائیں تاکہ جہاں ممکن ہوسکے وہاں سایہ دار درخت اور پودے لگائے جاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں