کینیڈا میں گاندھی کے مجسمے کا سر اڑا دیا گیا

کینیڈا میں گاندھی کے مجسمے کا سر اڑا دیا گیا، بھارتی سفارتخانے کا احتجاج، قصوروار کا پتہ چلا کر سخت سزا دئیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی کولمبیا علاقہ میں ایک یونیورسٹی احاطہ میں موجود مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ چند دنوں پہلے کی ہی بات ہے جب کناڈا میں گاندھی کے ایک مجسمہ کو خالصتان حامیوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب تازہ واقعہ نے حکومت کناڈا کے سامنے کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔

وینکوور واقع ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے منگل کے روز جانکاری دی کہ تازہ واقعہ میں سائمن فریزر یونیورسٹی کے برنابی احاطہ واقع پیس اسکوائر پر لگائی گئی مہاتما گاندھی کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ قونصلیٹ جنرل نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم امن کے سفیر مہاتما گاندھی جی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’کناڈائی افسران سے اس معاملے میں فوری جانچ کرنے اور قصورواروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی گزارش کی جاتی ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں