سم بلاک کرنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ایف بی آر کی ہدایت کا جائزہ لے رہے ہیں: پی ٹی سی ایل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس نان فائلرز کے شناختی کارڈوں سے منسلک تقریباً 5 لاکھ سم کنکشن بلاک کرنے سے متعلق حالیہ ہدایات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم متعلقہ قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے دائرے میں اس حکم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے متعلقہ قانونی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس مسئلے کو مؤثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے حل کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں