گوجرانوالہ کیلئے سب سے بڑی خوشخبری؛ یونیورسٹی اورموٹروے لنک دینے کا فیصلہ، مکمل تفصیلات صرف جی نیوز پر

گوجرانوالہ میں‌سائنس ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ، ڈپتی کمشنر سہیل اشرف 50 ایکڑ اراضی دیں گے، 14 فروری کو باضابطہ اعلان کیاجائے گا، ٍفواد چوہدری
وفاقی وزیر مراد سعید 14 فروری کو موٹروے لنک کا اعلان کرٰن گے

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں‌سائنس اینڈ‌ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا اعلان 14 فروری کو کیا جائے گا جبکہ اسی دن وفاقی وزیر مراد سعید گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کا باضابطہ اعلان کریں‌گے. یہ بات انہوں نے ڈی سی کالونی گوجرانوالہ میں ڈاکٹر نعمان کے گھر عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ مشیر اطلاعات شہباز گل بھی موجود تھے. وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے یونیورسٹی کیلئے 50 ایکڑ اراضی دینے کا وعدہ کیا ہے. عشائیہ میں بلال ناصر چیمہ اور جمال ناصر چیمہ نے بھی شرکت کی. اس موقع پر جمال ناصر چیمہ کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو وفاقی وزراء فواد چوہدری اور مراد سعید گکھڑ آئیں گے جہاں ان یونیورسٹی اور موٹر وے لنک کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا. دوسری طرف فواد چوہدری اور شہباز گل نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف، سی پی او سرفراز فلکی اور رضوان اسلم بٹ سے تفصیلی ملاقات کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں