لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو خط میں ملنے والا ’bacilus antharcis‘ بیکٹریا کی خاص قسم ہے: تفتیشی ذرائع

لاہورہائیکورٹ کے ججزکو مشکوک خطوط موصولی پر درج کیے جانے والے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کاحوالہ دےکرعدالتی نظام کو تنقیدکانشانہ بنایاگیا، خطوط میں ‘welcome to bacilus antharcis‘ تحریر کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ الفاظ جج صاحبان کو دھمکانے کیلئے استعمال کیے گئے، خطوط سے جج صاحبان کے فیصلوں پر اثرانداز ہونےکی کوشش کی گئی تاہم اس معاملے کی معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ ’bacilus antharcis‘ بیکٹریا کی قسم ہے جو عمومی طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق فارنزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائیکورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں