ایمرہ روایات ساز تنظیم ، خاتون ممبر کی ڈھولکی کا اہتمام

قرۃ العین کی ڈھولکی میں آصف بٹ ، ثناء آغا خان اور دوسری شخصیات کی شرکت ، نیک خواہشات کا اظہار

لاہور: ایمرہ روایات ساز تنظیم ہے ، ایمرہ کے مرکزی صدر آصف بٹ نے ایمرہ سینٹر میں خاتون ممبر قرۃ العین کی ڈھولکی کا شاندار اہتمام کیا۔ شرکاء نے کہا کہ اپنی زندگی کے اہم لمحات میں اپنوں کو شریک کرنا مسحورکن احساس ہے۔ دکھ سکھ کی سانجھ ایک خاندان ہونے کی دلیل ہے۔ ہم روزانہ بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں مگر اپنی خوشیوں میں ان کو شریک کرتے ہیں جن کو دل سے اپنا سمجھتے ہیں۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام دوست احباب کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرنا اور ان سے خوشیوں کے لمحات بانٹنا خاندان کے سربراہ کا کام ہے ۔ایسی ہی ایک کاوش آصف بٹ کی طرف سے ایمرہ سینٹر کو اپنے گھر کی طرح سجا کر ہماری پیاری سہیلی اور بہن قرۃ العین کی ڈھولکی کے لئے سب کو اکٹھا کرنا اور اس میں برابر کا شریک ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ ایمرہ سنٹر کسی ایک کا نہیں تمام میڈیا کے لوگوں کا ہے اور ایک خاندان بنا کر چلنا چاہتا ہے۔ خوشیاں اور غم ہم اسی سے بانٹتے ہیں جسے اپنا کہتے ہیں۔ بظاہر ایک چھوٹی سی کاوش ہے مگر اس امر سے ایمرہ سینٹر نے بہت سے دل جیت لئے ہیں۔ تنظیمیں لوگوں کو ساتھ جوڑنے سے بنتی اور چلتی ہیں آج ایمرہ سینٹر نے ہم تمام خوبصورت لڑکیوں کا دل جیت لیا ہے شکریہ آصف بٹ صاحب میں تہہ دل سے آپ کی مشکور ہوں کہ آپ نے ہماری خوشی کے لمحات کو مزید بڑھانے کے لئے کیمرہ سینٹر میں ہمیں گھر جیسا ماحول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں