گوجرانوالہ کے سینکڑوں پاکستانی نوجوان ترکی میں قید، لواحقین حکومتی امدادکے منتظر

سہانے مستقبل کیلئے یورپ جانے والے سینکڑوں پاکستانی نوجوان چار ماہ سے ترکی کے شہرعثمانیہ کی جیل میں قید ہیں جبکہ لواحقین واپسی کیلئے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔ترکی کے شہر عثمانیہ میں ابھی بھی تین سے چار سو پاکستانی نوجوان قید ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے ہے ۔عرفات کالونی کا رہائشی محمد سلمان ایجنٹ کے ذریعے دو سال قبل ترکی گیا تھا ۔چار ماہ گزر چکے ہیں اور اس کا اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ایک ہفتہ قبل ترکی سے ڈیپورٹ ہوکر آنے والے نوجوان نے بتایا کہ ترکی کے شہر عثمانیہ کی جیل میں چار سے زائد پاکستانی قید ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں