ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کی غفلت , غیر قانونی بلڈ ٹیسٹ لیبارٹریاں شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگیں

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی غفلت و لاپرواہی کے سبب غیر قانونی بلڈ ٹیسٹ لیبارٹریاں شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگیں، شہر کے درجنوں مقامات اور ہسپتالوں کے گردونواح میں قائم سینکڑوں پرائیویٹ اور غیر قانونی لیبارٹریوں اور بلڈ ٹرانفیوژن سنٹروں کی رجسٹریشن ہوسکی نہ ہی پتھالوجسٹ ڈاکٹرز کی مستقل تعیناتی عمل میں لائی جاسکی ، 3 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود گوجرانوالہ میں قائم سینکڑوں میڈیکل لیبارٹریوں اور بلڈ ٹرانفیوژن سنٹروں کے خلاف کارروائی التوا کا شکار ہے ، بیشتر میڈیکل لیبارٹریاں غیر رجسٹرڈ ہیں جو پتھالوجسٹ ڈاکٹرز ،کوالیفائیڈ عملہ اور مشینری کے بغیر میڈیکل ٹیسٹ کرتی ہیں اور غیر تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس تیار کرکے شہریوں کو تھمادیتی ہیں ، شہریوں کا کہناہے کہ غیرقانونی بلڈ ٹیسٹ لیبارٹریاں حکومتی غفلت کامنہ بولتاثبوت ہیں ۔ شہریوں نے وزیر صحت یاسمین راشد،وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم سے ہنگامی بنیادوں پر سخت نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے نام نہاد بلڈ ٹیسٹ لیبارٹریوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں