گوجرانوالہ: باسی اور مضر صحت مچھلی کی فروخت جاری، تازہ مچھلی کی پہچان کیا ہے؟ ابھی جان لیں

موسم سرما کی شدت کے باعث گوجرانوالہ کے متعدد ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس میں باسی اور مضر صحت مچھلی کی فروخت کا دھندہ بھی عروج پر پہنچ گیا، فوڈ اتھارٹی نے پابندی کے باوجود باسی مچھلی کی فروخت میں ملوث فوڈ پوائنٹس کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا مگر تاحال کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی.
فوڈ اتھارٹی نے باسی اور خراب مچھلی کی علامات بھی جاری کی تھیں کہ جس مچھلی کی جلد چمک دار نہ ہو، گلپھڑے سیاہ ہوں ،دبانے پر مچھلی کا گوشت واپس اپنی جگہ پر نہ آئے ،مچھلی کی آنکھیں زیادہ اندردھنسی ہوں ،پیٹ کو کھولنے پر ڈھانچہ گوشت سے علیحدہ ہوجائے اور پیٹ کا اندرونی حصہ سیاہی مائل ہو تو وہ مچھلی باسی اور مضر صحت ہوگی جس سے شہریوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ، اس کے باوجود باسی مچھلی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں