سول ہسپتال گوجرانوالہ میں معدہ اور خوراک کی نالی میں خون کی تشخیص بارے میں سیمینار، تفصیلات جان لیں

سول ہسپتال میں معدہ اور خوراک کی نالی میں خون کے علاج اور تشخیص کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے کی جبکہ امریکی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف عزیز نے خصوصی لیکچرر دیا ۔ سیمینار میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر سمیع ممتاز، ڈی ایم ایس ڈاکٹر گلزاراحمد،ڈاکٹر عتیق الرحمان شیخ ،اسسٹنٹ پروفیسر گیسٹرو انٹالوجسٹ ڈاکٹرایوب اور ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف عزیز نے کہا کہ معدہ اور جگر کے مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ان مریضوں کی خوراک کی نالی اور خون کے بہاؤ سے مرض شدید متاثر ہوسکتا ہے خون کے بہاؤکی وجہ بننے والے امراض کی تشخیص بروقت ضرورت ہے جو مریضوں کیلئے تشویشناک بن سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف عزیز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تین دن مریضوں کو چیک اور ڈاکٹروں کو لیکچرر دینے کا اعلان کیا وہ آج لیور کلینک کا دورہ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں