ذہنی تناؤ کا بہترین علاج کیا ہے؟ ابھی جان لیں اور دوسروں کو بھی بتائیں

تناؤ محسوس کررہے ہیں؟ ایک حالیہ مطالعے کے مطابق صرف دوسروں کی مدد کرنے سے اس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

ییل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دوستوں، جان پہنچان کے لوگوں یہاں تک کہ اجنبیوں کی مدد کرنے سے تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کے ہماری جذباتی و نفسیاتی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مطالعے کی سربراہ ایملی انسیل نے بتایا کہ ہماری ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ دوسروں کی مدد کرنا دراصل خود ہی کی مدد کرنے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تناؤ بھرے دن ہمارے برے موڈ اور خراب نفسیاتی صحت کا باعث بنتے ہیں لیکن ہمارے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہم دوسروں کے لیے چھوٹے کام جیسے کہ کسی کے لیے دروازہ کھولنا، کریں تو ہمارا تناؤ کم ہوجائے گا۔

ہم اکثر تناؤ کا شکار ہونے کے بعد دوسروں کی مدد چاہتے ہیں تاہم تحقیق کے مطابق دوسروں کی مدد کرنا زیادہ موثر حکمت عملی ثابت ہوسکتی ہے۔

انسیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو راستہ سمجھا دینا، کسی سے پوچھنا کہ آیا انہیں مدد کی ضرورت تو نہیں یا پھر کسی کے لیے دروازہ کھولے رکھنا تناؤ بھرے وقت کا بہترین علاج ہوسکتا ہے۔


بشکریہ ڈان نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں