پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی پنجاب پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے میں ناکام، رشوت اور کرپشن کم نہ ہوسکی

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔گوجرانوالہ پولیس میں رشوت ستانی اور کرپشن کا سلسلہ عروج پر ، شہری خوار ہو نے لگے ۔ پی ٹی آئی حکومت کے پولیس اور تھانہ کلچرکو تبدیل کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، تھانیدار مقدمات کے حوالے سے سرعام رشوت لے رہے ہیں ، انصاف کے حصول کے لئے آنے والے سائلین بھی خوار ہو رہے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب پولیس کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا ، کرپشن کرنے والوں کو محکمہ سے نکال باہر پھینکا جائے گا لیکن سرعام تھانوں میں رشوت کا بازار گرم ہے ، جھوٹے مقدمات بھی درج کئے جا رہے ہیں لیکن کسی کے خلاف کارر وائی نہیں کی جا رہی ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر اور پولیس کو رشوت سے پاک بنانے کے دعو ے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں