گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی تبدیلی آنے گی، کتنے جدید آپریشن تھیٹر بنیں گے؟ ابھی جان لیں

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکڑوں زیر التواآپریشنزکو نمٹانے کیلئے جدید10 آپریشن تھیٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس پر15لاکھ روپے خرچ ہوںگے تاکہ تین ماہ سے ایک سال تک مریضوں کو وقت نہ دیا جاسکے اور بروقت آپریشن کئے جائیں گے مخیر حضرات کے تعاون سے آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کیلئے تخمینہ رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے بتایا کہ ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز کی کمی کے باعث سیکڑوں مریضوں کے مختلف امراض کے آپریشن التواء کا شکار معمول بن گئے تھے اور مریضوں کوتین ماہ سے ایک سال تک آپریشن کیلئے وقت دیا جاتا تھا مگر مخیر حضرات کے تعاون سے جدید 10آپریشن تھیٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جس کیلئے چیمبر آف کامرس نے بھی تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے اور ٹراما سنٹر کے فرسٹ فلور پر آپریشن تھیٹرز کیلئے جگہ مختص کرلی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں