گوجرانوالہ: پٹرول پمپ مسمار، خرم دستگیر خان اور ان کے خاندان کا بیان بھی سامنے آگیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر اور ان کے والد سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے اپنے ترجمان کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ 66 سال پرانے پٹرول اور سی این جی اسٹیشن کو مسمار کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی انتقامی کاروائی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے گزشتہ اور حالیہ انتخابات میں گوجرانوالہ سے کلین سویپ کیا ہے جسے ہضم کرنا پی ٹی آئی حکومت کیلئےناممکن ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور اپنے قائد نواز شریف کے نظریات کی بھرپور حمائیت جاری رکھیں گے۔گوجرانوالہ پی ایم ایل کا مضبوط قلعہ ہے اوررہے گا۔
پٹرول اور سی این جی اسٹیشن کی ملکیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ کی زمین کا لیز ہولڈر پاکستان اسٹیٹ آئل ہے اور ان کا سابق وفاقی وزیر کا خاندان گزشتہ تین نسلوں سے بطور ڈیلر پی ایس او چلا رہا ہے۔ 41 سال قبل پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اس پٹرول پمپ کو جلا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں