گوجرانوالہ: پٹرول پمپ ہو یاچھوٹی سی دوکان، کسی کو رعائیت نہیں ملے گی، کمشنر اسد اللہ فیض

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلہ میں جاری آپریشن کو بلا تفریق اور بلا تعطل جاری رکھا جائے گا ،کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا ،سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین رضا کارانہ طور پر تجاوزات کو خود ختم کر دیں جاری آپریشن میں کسی سے کوئی رعایت اور نرمی نہیں برتی جائے گی۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ سمیت ضلع گوجرانوالہ اور ڈویژن کے دیگر اضلاع اور شہروں میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو بلا تفریق اور بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھا جائیگا ،غیر قانونی پلازوں ،مارکیٹوں اور پٹرول پمپس سمیت تمام قسم کے ناجائز تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری اداروں کی پراپرٹی کو واگزار کرایا جائے گا۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ جہاں کہیں بھی سرکاری اراضی میں تجاوزات یا قبضہ وغیرہ دیکھیں تو اس کی نشاندہی کریں ان کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں