گوجرانوالہ: دال بازار میں گرائی جانے والی دوکانوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کی کمشنر کو بریفنگ۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسداللہ فیض کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے بتایا کہ پارکنگ پلازہ سے ملحقہ دال بازار کے دونوں اطراف 78 دوکانیں غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئیں جن میں سے زیادہ تر کھوکھے وغیرہ ہیں جن کا سرکاری کھاتہ میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ،آپریشن کو تمام غیر قانونی دوکانوں کو مسمار کرنے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دوبارہ ان جگہوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات اور تعمیرات نہ ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ تجاوز شدہ دوکانوں کی کم از کم مالیت 20کروڑ سے زائد ہے جسے آج کے آپریشن میں واگزار کرا لیاجائے گا ،تمام دوکانداروں کو ہفتہ کے روز اس سلسلہ میں تنبیہ جاری کی گئی تھی کہ وہ اپنا سامان کو اُٹھا لیں تا کہ کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے بچ سکیں ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ ،ایم پی اے شاہین رضا،سی او میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد،ایس پی ہیڈ کوارٹرشہباز اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں