میونسپل کارپوریشن حکام نے گائے ،بھینسیں اور دیگر مویشی شہر سے باہر نکالنے کے لیےدو سو باڑہ مالکان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کا کہناہے کہ میونسپل کارپوریشن سات روز بعد مویشی شہر کی حدود سے نکالنے کے لیے گرینڈ آپریشن کرے گی کیونکہ شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے مویشیوں کو شہر سے نکالنا ہوگا۔مویشیوں کی گندگی کی وجہ سے سیوریج ناکارہ اور زیر زمین پانی آلودہ ہورہا ہےاور یہ مویشی شہر میں لگائے گئے قیمتی پھول، پودے بھی کھا جاتے ہیں جبکہ شہر کی متعدد شاہراہوں پر مویشیوں کی آمدورفت سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔ شیخ ثروت اکرام نے شہر سے مویشی نکالنے کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments