قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں شہد کی مکھیوں کا طالبات پر حملہ، 15 طالبات زخمی

کمشنر گوجرانوالہ کی زیر نگرانی چلنے والے شہر کے نامور تعلیمی ادارے قائد اعظم ڈویژنل پبلک اسکول میں طالبات میدان میں کھیل رہیں تھیں کہ اسی دوران درخت پر لگے چھتےپر بیٹھی شہد کی مکھیوں نے طالبات پر حملہ کردیا۔شہد کی مکھیوں سے طالبات میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ اس دوران مکھیوں نے 15 طالبات کو کاٹ لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نےمتاثرہ طالبات کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔
جی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طالبات کے والدین کا کہنا تھا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی چلنے والے تعلیمی ادارے میں مکھیوں کے حملے سے طالبات کا زخمی ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔سکول انتظامیہ بھاری فیسیں لیتی ہےمگر سکول کا معیار نہ ہونے کے برابر ہے۔بچوں کے سکول میں مکھیوں اور زہریلے بھڑوں کے چھتے ہیں اور اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں