گوجرانوالہ: حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام،سبزیوں اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

ملکی معیشت ان دنوں شديد دباؤ کا شکار ہےاس دباؤ کا براہ راست اشیاء خورو نوش خصوصا سبزیوں پر پڑ رہا ہے ۔ مختلف شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ اس مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔ سبزیوں میں ٹماٹر، ٹینڈے، کریلے ، بھنڈی توری سمیت دیگر موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پھول گوبھی100 سے 120روپے فی کلو، شملہ مرچ110روپے فی کلو، ٹینڈہ100روپے ، لہسن دیسی سرخ120روپے ،کریلہ 110روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھل، دالیں اور گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کو چاہیئے کہ ان کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں تاکہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی نصیب ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں