ایف آئی گوجرانوالہ کی ٹیم نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پرکاروائی کرتے ہوئے دوبئی اور شارجہ سے آنیوالی دو فلائٹس سے سات مسافروں کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے 3454سمارٹ فونز برآمد کرلئے۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن سرور وڑائچ کے مطابق ملزمان سے برآمد کئے گئے فونزکروڑوں روپے مالیت کے ہیں۔ جو ائیر پورٹ پر تعینات کسٹم سپریٹنڈنٹ طیب اور کانسٹیبل انور سے مل کر اسمگلنگ کرتے تھے اور ان ملازمین کو ہر بیگ کے بدلے 70ہزار روپے بطور رشوت دیے جاتے تھے جبکہ موبائل فونز کواحسن، مصطفی اور ادریس کو بیچ دیا جاتا تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر کانسٹیبل انور کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ کسٹم سپریٹنڈنٹ فرار ہو گیاہے۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔