سی پی او گوجرانوالہ معین مسعود نے پریس کانفرنس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران کاروائیاں کرتے ہوئے 12 ڈکیت گروہوں کے 36 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کروڑ سے زائد نقدی، چار گاڑیاں، اسلحہ، موبائل فون اور چالیس موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ ملزمان ضلع گوجرانوالہ کے پوش اور نواحی علاقوں میں کاروائیاں کرتے تھے جبکہ یہ ملزمان فیصل آباد، سرگودھا اور چنیوٹ سمیت مختلف اضلاع میں بھی کاروائیاں کرچکے ہیں۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر سی پی او نے متاثرہ شہریوں کو ان کی نقد رقم، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں واپس کر دیں۔ اس موقع پر معین مسعود کا کہنا تھا کہ عوام سے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments