کراچی: ن لیگی وفد کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتیں، الیکشن اتحاد پر اہم پیشرفت

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سربراہی میں ن لیگی وفد کے دو روزہ دورہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقاتیں کرکے الیکشن اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہ ہو سکی۔

انتخابی حلقے میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے، اورنج لائن لاہور سے پہلے کراچی میں چلنی چاہیے تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سے کراچی تک اب موٹر وے نہیں رہی، نواز شریف وزیر اعظم بنے تو موٹر وے بھی بن جائے گی۔

https://x.com/president_pmln/status/1740391012072083607?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں