گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کرونا کا حملہ۔

گوجرانوالہ ًًًًًًًًًًًًًًٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕ
گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلباءٹیچرز سمیت 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ طلباء اور طالبات ٹیچرز اور سٹاف ممبران نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر لیفٹنٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کی ہدایت پر گزشتہ ہفتےمیڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر 235طلباء طالبات کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے
جن کی رپورٹ آنے پر چھ طلبہ اور دو طالبات میں کورونا وائرس پازیٹو آیاجس پر مزید طلباء، اساتذہ اور سٹاف کے ٹیسٹ لئے گئے جن کی رپورٹس آنے پر تین طلباء دو ٹیچرز اور چار سٹاف ممبران کی کورون رپورٹس مثبت آگئیں جس کے بعد میڈیکل کالج میں کورونا کا شکار ہونیوالوں کی تعداد 17ہو گئی ہے کالج انتظامیہ کے مطابق کورونا کا شکار طلباء ، طالبات ،ٹیچرز اور سٹاف کے افراد کو انکے گھروں میں بھجوا دیا گیا ہے جہاں پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں