گوجرانوالہ۔اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی چھاپے,مقدمات درج،ملزمان گرفتار

گوجرانوانوالہ
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ، گوہرنفیس کی خصوصی ہدایات پر ، اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے ، پیمائش میں گڑ بڑ، ریٹس بڑھانے، بغیر این ۔او۔سی پٹرول پمپ چلانے اور آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے پر 30سے زائد پٹرول پمپس پر چھاپے لگائے ۔* *جس میں پیمائش میں ہیرا پھیری کرنے پر16پٹرول پمپس کی نوزلیں سیل کر دی گئی۔ جبکہ دوران چیکنگ اینٹی کرپشن ٹیم ،پٹرول پمپس ایس او پییز کے مطابق فائرفائٹنگ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر ساٹھ ہزار کے جرمانے کئے گیے۔بغیر این۔او ۔سی متعدد کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی کرپشن فری پاکستان اورمعاشرہ سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ، لانچ کردہ روپوٹ کرپشن ایپ پر شہریوں کی جانب سے وصول کردہ متعددشکایا ت کے پیش نظر ،محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے تمام اضلاع میں بلاتفریق کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس میں ضلع گوجرانوالہ میں 6پٹرول پمپس،ضلع حافظ آباد اور سیالکوٹ میں سات سات، ضلع گجرات میں 5اور منڈی بہاوالدین کے 6پٹرول پمپس شامل ہیں ۔اسی ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق نے تما م اضلاع کے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز اور سرکل افسران کو ریجن بھر میں اوزان و پیمائش کے پیمانوں میں کمی بیشی کرکے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے اور پٹرول پمپس ایس او پییز کے مطابق فائرفائٹنگ و دیگر انتظامات نہ کرنے والے تمام پٹرول پمپس مالکان کے خلاف بلاتفریق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں