کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی شرط ختم.پنجاب حکومت

ذرائع کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کے ورثا غسل، جنازے اور تدفین میں شامل ہو سکیں گے جبکہ میت کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے معاملہ پر حکومت نے ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سفارشات این سی او سی کو ارسال کر دی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اس وقت انتقال کرنے والوں کی تدفین تابوت میں رکھ کی جا رہی ہے، اب تاہم میت کو پلاسٹک میں کور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہاہلخانہ اور رشتہ دار بھی نماز جنازہ میں شریک ہو سکیں گے جبکہ میت کو کندھا بھی دیا جا سکے گا۔ غسل کے لیے حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے گا۔

ایس او پیز کے تحت میت کوچھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ورثا اپنے پیاروں کا چہرہ دیکھ سکیں گے۔ خاندان کے افراد میت کو غسل دے سکیں گے۔

کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی شرط ختم.پنجاب حکومت” ایک تبصرہ

  1. You could certainly see your enthusiasm within the work you write. The arena hopes for more passionate writers like you who are not afraid to mention how they believe. Always follow your heart. Have a look at my webpage – Fake-ID

اپنا تبصرہ بھیجیں