سول ایو ایشن اتھارٹی کا نیا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام ایئرلائنز کو بیرون ملک سے مسافروں کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز اب اپنے مسافر پاکستان لا اور لے جاسکیں گی۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ گوادر اور تربت کے علاوہ تمام ملکی ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں کی جاسکیں گی، جبکہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے تمام ایرلائنز کو کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے غیرملکی ایئرلائنز کو صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت تھی۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آج رات 12 بجے سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں