گوجرانوالہ۔صوبائی وزیر صحت کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اہم اعلانات کر دئے۔

گوجرانوالہ:صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا سول ہسپتال کاا چانک دورہ،پہلی حکومتوں نے شعبہ صحت کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا،میرا مقصد لوگوں کو معطل کرنا نہیں بلکہ ہسپتالوں کے اندر کمیوں کو پورا کرنا ہے ۔ڈٖاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے سول ہسپتال کاا چانک دورہ کیا جس پر عملہ کی دوڑین لگ گئیں صوبائی وزیر نے مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے جس پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ پہلی حکومتوں نے شعبہ صحت کی طرف کوئی دھیان نہیں دیاپچھلی گورنمنٹ نے بجٹ کے حالات ایسے بنادیے ہیں کہ ہمارے پاس پیسہ ہی نہیں چھوڑبلکہ پچھلی حکومت کے ستاون ارب روپے کے چیک ہماری حکومت نے ادا کیے جن میں بہت بڑا حصہ صحت کے بجٹ کا تھاڈٖاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھاکہ میراے آنے کا مقصد لوگوں کو معطل کرنا نہیں بلکہ ہسپتالوں کے اندر کمیوں کو پورا کرنا ہے دیکھنا چاہتی ہوں کے نچلی سطح پر حالات کیسے ہیں اور ہمیں کتنی انسوسٹمنٹ کرنا پڑے گی صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ننانوے لاکھ خانداوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے جس سے چار کروڑ افراد کو صحت کی سہولیات میسر آسکیں گی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما ڈاکٹر سجاد محمود دھاریوال اور پی ایم کے صدر ڈاکٹر میاں زاہد نے صوبائی وزیر صحت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں مریضوں اور ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے تمام مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا بعد ازاں صوبائی وزیر نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا کہا جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں