گوجرانوالہ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نےاحسن اقبال حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات جانئے

گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرداخلہ پر فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، مجرم عابد کو تیس سال قید کی سزا جبکہ شک کی بنیاد پر گرفتار چار ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید علی عمران نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عابد کو 30سال، دوماہ قید کا حکم دے دیا، عدالت نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ مجرم عابد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث چار سہولت کاروں شاہد، کاشف، عظیم اور سبیل طارق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ مجرم عابد نے 6مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ میں فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں