آئندہ بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت کو 30 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوگا، ٹریکٹر کی قیمت او ر زرعی لاگت میں اضا فہ متوقع ہے۔

اس وقت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی گئی تھی۔

ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ٹریکٹرز کے مینوفیکچرز کو ان پٹ پر ٹیکس کی لاگت برداشت کرنا ہوگی جس سے ٹریکٹر کی مجموعی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں