کتنے فیصد پاکستانیوں نے آج تک نوڈلز نہیں کھائے؟ دلچسپ سروے جاری

چینی ڈش نوڈلز جسے بچوں سمیت بڑے بھی کھانا پسند کرتے ہیں، ان سے متعلق گیلپ پاکستان نے دلچسپ سروے کیا ہے۔

گھر میں کچھ مرضی کا نہ پکا ہو، یا آدھی رات کو بھوک لگے تو نوجوان نوڈلز کھانا پسند کرتے ہیں، کیونکہ ناصرف اس ڈش میں ذائقہ ہوتا ہے بلکہ یہ 7 سے 10 منٹ یں بن جاتے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق حیران کن طور پر 59 فیصد پاکستانی نوڈلز کے ذائقے سے محروم ہیں۔

ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نوڈلز نہیں کھائے، نہ انہیں معلوم ہے کہ اس کا ذائقہ کس طرح کا ہوتا ہے۔

البتہ 39فیصد پاکستانیوں نے نوڈلزکو پسندیدہ ڈش قرار دیا اورکہا کہ وہ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں