پنجاب: آشوب چشم میں تیزی سے اضافہ، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی

لاہور: پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 99 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ آشوب چشم کے سب سےزیادہ بہاولپور میں 1540 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 1132 ،ملتان میں 1048 اور رحیم یارخان میں 608 جب کہ لاہور میں 452 مریض رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں