انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا اور مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 93 پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر 210 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 209 روپے کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں