چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی، تفصیلات سامنے آگئیں

چین کی تیار کردہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی ہے۔

چین کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین، 17 کنٹینر ز میں انقرہ ائیر پورٹ پہنچیں، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ترکی میں نئی ویکسین کے چودہ روزہ تجربات کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد ملک میں ویکسین پروگرام شرو ع ہوگا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ بیجنگ سے پانچ کروڑ ویکسین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں