گوجرانوالہ۔ اے سی وزیراباد نے گکھڑ کے پٹوار خانے میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا

گوجرانوالہ کے علاقہ گکھڑ میں زمینوں کے شیڈول ریٹ تبدیل اور گین ٹیکس اور فرد پر عمارت کی بجائے خالی پلاٹ ظاہر کر کے حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف اے سی وزیر آباد نے حلقہ پٹواری اور دیگر عملہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق گکھڑ کے علاقہ میں شیڈول ریٹ تبدیل کر کے تعمیر شدہ جگہ کو خالی پلاٹ ظاہر کر کے اور گین ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا جس پر عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد وقار حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے گکھڑ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حلقہ پٹواری عمران حیدر کے خلاف ریوینیو آفیسر عبدالرحمن ڈار کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور رپورٹ طلب کر لی ابتدائی تحقیقات میں تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں پٹوار خانہ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے انکوائری کے دوران پٹواری کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں