کورونا وائرس کیخلاف چین کی پاکستان کو بروقت امداد، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تعریف

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کےلئے چین کی طرف سے پاکستان کو بروقت امداد کی فراہمی کو سراہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کے طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور مختلف شہروں میں طبی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کیں جس کا مقصد موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنا ہے۔

کمانڈ سنٹر نے کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر طبی آلات اور ادویات فراہم کی گئیں۔

چین نے پانچ لاکھ 29 ہزار نوسو چوبیس این 95 ماسک فراہم کئے۔ دوسری امداد میں 33 ہزار سات چوالیس حفاظتی آلات اور دس ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

چینی امداد میں 15 لاکھ میڈیکل ماسک، 36 وینٹی لیٹرز،180 تھرما میٹر،100 تھرمل سیکنر،24 ہزار 900 دستانے اور 59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا کہ چین کی حکومت نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے بھی خصوصی امداد فراہم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں