30سال سے زائد عمر میں ماں بننا کیوں فائدہ مند؟ سائندانوں نے حیران کن تحقیق کے نتائج جاری کر دیے

سائنسدانوں کے مطابق 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر میں جنم دینے والی ماؤں کے بچے زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتے ہیں۔

میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بائیو ڈیموگرافی اینڈ سوشل بائیولوجی نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماں کی عمر بچے کی نشونما پر اثرات ڈالتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق وہ مائیں جو 30 سے 40 سال کی عمر کے دوران بچے کو جنم دیتی ہیں، ان کے بچے زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتے ہیں۔ اسی طرح 40 سے 50 سال کی عمر میں جنم دینے والی ماؤں کے بچے موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ریسرچ کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر ایلس گوسس نے کہا کہ چونکہ عموماً 30 سے زائد عمر کی خواتین زیادہ پڑھی لکھی ہوتی ہیں، ان کی آمدنی زیادہ ہوتی ہے، تعلقات مستحکم ہوتے ہیں اور طرز زندگی زیادہ صحت مند ہوتا ہے اس لیے وہ حاملہ ہونے کے حوالے سے زیادہ منصوبہ بندی کرسکتی ہیں۔

یہ نتائج ’ملینیئم کوہورٹ اسٹڈی‘ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے اخذ کیے گئے ہیں، جس کے تحت برطانیہ کے 18 ہزار بچوں کی نشوونما کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا۔

بشکریہ: ڈان نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں