پاکستان میں مرد و خواتین کی برابر تعداد رات تنہا باہر نکلتے ہوئے خوف کا شکار، سروے

پاکستان میں مرداور خواتین نے رات کے وقت تنہا باہر جاتے ہوئے خوف کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ کی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور یورپ سمیت 44 ممالک کی 45 فیصد خواتین نے رات میں تنہا باہر نکلنے میں خوف کا اظہار کیا ہے جب کہ جنسی ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنے کی شکایت میں اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پرصنفی مساوات کے تاثر میں بہتری تو آئی مگر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس مردوں کے مقابلے میں دگنا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر رات کو باہر نکلنے میں خوف کا اظہار 26 فیصد مردوں نے کیا جب کہ خواتین میں یہ شرح 45 فیصد نظرآئی، پاکستان واحد ملک نظر آیا جہاں یہ شرح برابر دکھائی دی، پاکستان میں 69 فیصد مرد اور 70فیصد خواتین نے رات تنہا باہر جاتے ہوئے خوف کا اظہار کیا۔

عالمی سطح پر جنسی ہراسانی کا سامنے کرنے کی شکایت کرنے والی خواتین کی شرح 7 فیصد سے 10 فیصد ہوگئی جس میں 18 سے 24 سال کی نوجوان لڑکیوں کی جانب سے یہ شکایت 4 فیصد اضافے سے 20 فیصد ہوگئی جب کہ تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی شرح بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 17فیصد پر دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں