وکٹ لینے کی بےصبری اس طرز کے رن آوٹ کو درست قرار نہیں دے سکتی، کیف کی مہدی حسن پر تنقید

بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کے برخلاف پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کو رن آؤٹ کرنے آؤٹ پر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ انڈین کرکٹرز بھی اس ردعمل کو غیر اخلاقی قرار دیا دے رہے ہیں۔

اسی حوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف سے سلمان علی آغا کے حق میں سامنے آگئے۔

بھارتی کرکٹر محمد کیف نے سوشل میڈیا پر مہدی حسن میراز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے کی بے صبری اس طرز کے رن آوٹ کو درست قرار نہیں دے سکتی۔

محمد کیف نے کہا کہ ایسی بے صبری کا مظاہرہ ایک کپتان کی جانب سے کیا گیا، جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا، نوجوانوں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ چاہے ورلڈکپ کا فائنل داؤ پر لگا ہو وہ نہ کرنا جو بنگلادیش کے کپتان نے کیا، فیئر پلے کے بغیر کھیل کھیل نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ مہدی حسن میراز نے دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آوٹ کیا جس پر سلمان علی آغا نے رن آوٹ ہونے کے بعد شدید غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجا نے بھی مہدی حسن میراز کے طرز عمل کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں