کراچی: مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بندکر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن، جناح برج اور مائی کولاچی آنے اور جانے والے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج اور ایم ٹی خان روڈ آنے جانے والے دونوں اطراف بھی بند ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ بوٹ بیسن سے مائی کولاچی آنے والے ٹریفک کو یوٹرن دےکر واپس بھیجا جا رہا ہے، پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والے ٹریفک کو کھجور چوک کی طرف بھیجا جارہا ہے جب کہ جناح برج سے آنے والے ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سڑکوں کی بندش کے باعث متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔










