مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی وائٹ بال کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کرنی تھی مگر اب افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیدول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے سی بی کے مطابق سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جا نی تھی مگر اب وائٹ بال سیریز کو رواں سال کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔
اے سی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13 ، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہونے تھے جب کہ تین ون ڈے میچز 20 ، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں ہونے تھے۔










