لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد

لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد کردی گئی۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے القدس مارچ پر پابندی عائد کرنے کی پولیس کی درخواست منظور کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری سے معذرت کرتے ہوئے مارچ پر پابندی کی درخواست دی تھی۔

وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ القدس مارچ کے موقع پر ممکنہ بدامنی سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

شبانہ محمود کے مطابق سالانہ الوداع مارچ کو ایران کی حمایت میں سمجھا جاتا ہے تاہم مارچ کے منتظمین کا مؤقف ہے کہ یہ ریلی فلسطین کی حمایت میں نکالی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سخت شرائط کے ساتھ مظاہرین کو کسی ایک مقام پر کھڑے ہو کر احتجاج کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب فیصل بوڈی کمشنر اسلامک ہیومن رائٹس نے القدس مارچ پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج اظہار رائے کے لیے بہت برا دن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں