آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویڈیو جاری کردی جس میں کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ کو نمایاں کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جیت کے جشن کی ویڈیو جاری کی جو 37 سیکنڈزپر مشتمل ہے لیکن اس ویڈیو کے 16 سیکیونز میں سے 12 میں جے شاہ شامل تھے۔
جیت کے ہیرو سنجو سیمسن کی صرف ایک جھلک ہی شامل کی گئی۔
بی سی سی آئی کی ویڈیو پر بھارتی فینز نے بھی سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی۔
واضح رہے کہ جے شاہ ماضی میں بھی بھارتی ٹیم کی فتوحات کی ویڈیوز میں نمایاں نظر آتے رہےہیں۔










