پہلا ون ڈے ون: بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا ہم اگر ٹاس جیتتے تو اس ٹریک پر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، اس وکٹ پر 270 سے 280 تک ایک اچھا ٹوٹل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیرئیرکا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔

یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک ساتھ اتنے کھلاڑی ڈبییو کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں