مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ایران جنگ کا 11 واں دن ہے اور آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ اور مزید 56 پروازوں کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی 26 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 10 مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 10 کا آپریشن متوقع ہے، اسلام آباد سے بھی 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 11 پروازوں کی روانگی کا امکان ہے۔
ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 ہو گئی ہے۔










