کویت کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی

کویت میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی ایک فوجداری عدالت نے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد کو کویت میں کیفان اور شوویخ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا، جہاں حکام نے 14 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین کے علاوہ 2 الیکٹرانک وزن تولنے والی مشینیں بھی برآمد کیں۔

یہ فیصلہ فوجداری عدالت نے سنایا جہاں استغاثہ نے ثابت کیا کہ ملزمان ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے رکن تھے جو کویت سے باہر سے کام کر رہا تھا۔

کویت کی وزارتِ داخلہ کے مطابق خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور کڑی نگرانی کے بعد تفتیش کار ملزمان تک پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں