سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کرگئے

سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کرگئے۔

سعودی وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے ذریعے اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی آج انتقال کرگئے۔

وزارت داخلہ نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے بھی سعید بن عبداللہ القحطانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہوں 60 برسوں تک وزارت میں مثالی انداز میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں