لاہور: راوی روڈ پر ایک شخص کو معمولی جھگڑے کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے راوی روڈ پر معمولی جھگڑے کے دوران 3 افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تشدد کے دوران شہری کے بال مونڈکرمنہ کالاکردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ظہیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے۔










